پاکستان نے آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

0
33

پاکستان نے آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہزار بائیس میں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں اور اس عمل میں سابق آسٹریلین آلراونڈڑ شین واٹسن کا کردار اہم ہوچکا ہے۔شین واٹسن گزشتہ دنوں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مقرر ہوئے تھے اور وہ اس ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔

وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات ملبرون میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

Leave a reply