سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی پاکستان نے کی شدید مزمت

0
30

سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی پاکستان نے کی شدید مزمت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں جہازوں اور تیل سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے

بیان میں‌ مزید کہا گیا کہ پاکستان جدہ اور الشقیق میں تیل کے ٹرانسپورٹ جہازوں اور سعودی عرب میں جیزان میں پیٹرولیم اسٹیشن پر آج کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ ہم ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے

واضح رہے کہ سعودی شپنگ کمپنی کے مطابق جدہ کے قریب پیر کی صبح ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا جو کسی بیرونی ذرائع سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس حملے کے تانے بانے یمن میں سالوں سے جاری جنگ سے جوڑے جا رہے ہیں۔

Leave a reply