پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کو غلط آؤٹ پر آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کروا دی۔

پاکستان نے فخر زمان کے آوٹ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروائی گئی ہے،قومی ٹیم منیجمنٹ نے ٹی وی امپائر کے خلاف بھی شکایت درج کروائی اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، فخر زمان کے آؤٹ پر شک واضح تھا مگر امپائر نے مزید زاویوں سے چیک کرنے کے بجائے شک کا فائدہ بھارت کو دیا۔

واضح رہے کہ امپائر کے غلط فیصلے کے خلاف نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا بلکہ وسیم اکرم، وقار یونس، محمد عامر، محمد حفیظ اور فواد عالم نے بھی فیصلے کو غلط قرار دیا،سابق کرکٹر سعید اجمل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی امپائر ہے جسے آپ لوگ جاکر پھول دے کر آئے تھے، اب اس کا نتیجہ دیکھ لیا، یہ ہمارے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے درمیان محمد حارث کی جانب سے باؤلنگ سائیڈ پر موجود صائم ایوب کی جانب تھرو کی گئی گیند فیلڈ امپائر کے سر پر لگی تھی جس کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ ان کی عیادت کے لیے ہسپتال گئی تھی اور گزشتہ روز کا غلط فیصلہ بھی اسی امپائر نے دیا تھا۔

Shares: