ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دے دی۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے جمعرات کو ہونیوالے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو ہرایا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا پ اکستان کی جانب سے فیضان اللہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ نے نمایاں کھیل پیش کیا فیضان اللہ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کیے، عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے ۔

چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

میچ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا ،پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا،قبل ازیں، چیمپیئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی،پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

Shares: