وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جتنا سچ پاکستان سے دنیا تک پہنچ رہا تھا، اتنا ہی جھوٹ بھارت کی جانب سے پھیلایا جا رہا تھا-
سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سچ کی طاقت سے مکار دشمن کو شکست دی ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا کیا گیا،بھارت کے خلاف تاریخی فتح سے دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے یہ وقت کا تقاضا تھا کہ پوری قوم متحد ہو کر یہ جنگ لڑتی، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا لیکن ہم نے بھارت کے خلاف بیانیے کی جنگ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کی،بھارت نے جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر الٹا دنیا بھر سے اسے لعن طعن کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ پوری قوم نے مل کر بھارت کے خلاف جنگ لڑی فیلڈ مارشل نے مضبوط حکمت عملی بنائی جبکہ ایئر چیف کے شاہینوں نے دشمن کے طیارے مار گرائےبھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جبکہ پاکستان نے فجر کی نماز کے بعد میزائل فائر کیے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ عزت سے نوازا۔
کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار، وکالت کی ڈگری ہولڈر نکلا
وزیر اطلاعات نے کہاکہ جتنا سچ پاکستان سے دنیا تک پہنچ رہا تھا، اتنا ہی جھوٹ بھارت کی جانب سے پھیلایا جا رہا تھا، لیکن سچ ہمیشہ غالب آتا ہے، ہمارے دروازے سی پی این ای کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ان کے ساتھ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا معرکہ حق کے دوران بیانیے کی جنگ میں سی پی این ای کا بہت بڑا کردار ہے۔
سوات : امدادی کارروائیوں کے دوران مدارس کے طلبا کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال