پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اگلی عالمی جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں کھیلنے کا بھی حق حاصل کر لیا،تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر لیگ کے پہلے میچ میں بدھ کو پاکستان نے کوئی سیٹ ہارے بغیر انڈونیشیا کو 0-3 سے مات دے کر فائنل فور میں رسائی پا لی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25۔ 23، 25 ۔20 اور 25 ۔ 20 رہا ۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں 3۔12 کے خسارے سے نکل کر شاندار کم بیک کیا اور پھر حریف کو گیم میں واپسی کا موقع نہیں دیا،پاکستان کے جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ، ساران بیگ اور طلحٰہ مہر نے نمایاں کھیل پیش کیا، جنید نے 10 اٹیک پوائنٹس سمیت 15 پوائنٹس بنائے اور فیضان نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔

قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

اب پاکستان جمعرات کو دوسرے میچ میں ایران سے رسمی مقابلہ کرے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔اور سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے میچ کے بعد ہوگا۔

قبل ازیں چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی، پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

Shares: