باکو: پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں آذربائیجان کے وزیر اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیے جامع فریم ورک وضع کیا گیا۔
وزیرِ انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو کریموف سے بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات اور عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا مظفرآباد دورہ،سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
پاکستان اور آذربائیجان کے فریقین نے شعبہ قانون و انصاف میں مضبوط اور دیرپا اشتراکِ عمل کا عزم دہرایا، معاہدے کو پاکستان کے بینالاقوامی قانونی شراکتوں کے فروغ اور ملکی قانونی ڈھانچے کی جدید کاری کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
محسن نقوی کی یو اے ای کے وزیر داخلہ سے ملاقات