پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی 20، آج سجے گا میدان، لاہوریوں میں جوش و خروش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائے گا،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 12 سال بعد پاکستان میں میچ کھیلے گی،دونوں ممالک کے درمیان 3ٹی20 میچوں کی سیریز ہو گی،دوسرا ٹی 20میچ 25 اورتیسرا27 جنوری کو کھیلا جائے گا،

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 10 ٹی 20میچز کھیلے گئے،8ٹی20میچز پاکستان اور 2بنگلہ دیش نے اپنے نام کیے.

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی 20سیریز کے پہلے میچ کیلئے آج قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں ،میچ دوپہر 2بجے شروع ہوگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. میچ دیکھنے کے لئے لاہوری پرجوش ہیں.

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے میدان سنبھالیں گی تو عالمی نمبر ایک ہوم ٹیم محض ایک ناکامی کی صورت میں اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گی جسے دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلین ٹیم پر محض ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور اس صورتحال سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی درکار ہے اور ہوم ٹیم دو،ایک سے کامیابی کی صورت میں بھی سرفہرست پوزیشن سے پھسل جائے گی۔

بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر کی بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف میدان سنبھالنے سے قبل گزشتہ روز پریس کانفرنس میں قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹی ٹونٹی درجہ بندی کو برقرار رکھنے پر متوجہ ہیں لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں مکمل طور پر کامیابی حاصل کرے اور پھر یہ بات بھی ہے کہ جب ٹاپ پوزیشن کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہو اور معاملہ مارو یا مرجاؤ والا آجائے تو پھر اس کے مطابق ہی منصوبہ بندی بھی کرنا پڑتی ہے

بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20اپریل 2008کو کراچی میں کھیلا گیاتھا جس میں پاکستان کو 102رنز سے فتح ملی ، پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہاہے

12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل

Shares: