پاکستانی شہریوں کے لیےآئندہ جاری ہونے والے نئے پاسپورٹس میں صرف والد ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام دنیا کے جدید سفری تقاضوں کے مطابق ہے، اور اس سے شہریوں کو نہ صرف شناخت میں آسانی ہوگی بلکہ سفری دستاویزات میں درپیش کئی پیچیدگیاں بھی ختم ہو جائیں گی، والدہ کا نام شامل کرنے سے ان شہریوں کو فائدہ ہوگا جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہو یا کسی وجہ سے والد سے تعلق نہ ہو، اور انہیں دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

نئی پالیسی کے اطلاق کے بعد پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کو والدہ کا نام لازمی فراہم کرنا ہوگا، اور یہ نام پاسپورٹ کے ذاتی کوائف میں نمایاں طور پر درج کیا جائے گا اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سسٹمز میں پاکستان کا ڈیٹا بہتر طریقے سے مطابقت اختیار کرے گا، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق، خصوصاً خواتین کے شناختی حق کو بھی تقویت ملے گی۔

Shares: