پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ

0
48

پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ اور بجٹنگ کلاءوڈ سروس کیلئے تقریب کا انعقاد

کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک قطر تکافل نے اوریکل انٹرپرائزپلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ءوڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کیلئے اوریکل سسٹمز پاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر تکافل کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری محمد کامران سلیم، اوریکل سسٹمز پاکستان کے سیلز منیجر وجاہت جاوید بخاری اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عمیر اعظم نے شرکت کی ۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے ۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13 بلین روپے سے زائد ہے ۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے ۔ یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتا ہے ۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply