سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے ہونے کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
سعودی وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ کے لیے کسی بھی جارح کے خلاف متحد رہیں گے،دونوں برادر ممالک امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھےاس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں،وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی ہر ممکن حفاظت کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری
پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز