امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدےمیں دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔
لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا، وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔
لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر
ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ