وزیرِ اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور معرکۂ حق نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔

صابر شہید اسٹیڈیم میں استحکامِ پاکستان و معرکۂ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کی جانب سے سعودی معاہدے پر خوشی اور مبارک باد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اس معاہدے نے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے اور عوام اپنی بہادر فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں۔

چوہدری انوار الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا جواب پہلے سے بھی سخت انداز میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہمارا عزم ہے، اور آئندہ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ وہیں انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

غیر ملکی نہیں، مقامی مصنوعات استعمال کریں،مودی کی اپیل

زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان نے بھارت کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز

Shares: