پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہم مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے

متعدد جگہوں پر مقامی وقت کے مطابق ارتھ آور منایا جائےگا۔
0
111
pakistan

اسلام آباد: زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔

باغی ٹی وی: پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا عالمی ارتھ آور مہم کے تحت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے اہم ترین مقامات گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی اندھیرے میں ڈوب گئے جب کہ متعدد جگہوں پر مقامی وقت کے مطابق ارتھ آور منایا جائےگا۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،اس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا کہ توانائی کو ضائع نہ کریں خاص طور پر بجلی کی توانائی۔

Leave a reply