پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،پاکستان پر مقررہ وقت میں 2اوور کم کرانے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔یاد رہے نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی،نیپئر میں پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، عثمان خان 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا سکے۔

ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد
بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

Shares: