ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی قیامت تک جاری رہے گی۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہماری مشترکہ تاریخ صدیوں کے امتحان سے گزری ہے، پاک ترک دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی اور مضبوط ہوگی، پاکستان نیوی کو پی این ایس خیبر فراہم کر رہے ہیں، پی این ایس خیبر نے تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں،پی این ایس بدر جون 2026 کے اختتام تک مہیا کریں گے،اس کے علاوہ پی این ایس طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ جنگی طیارے بنانے والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہم ہر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی، لڑائی یا تصادم نہیں چاہتے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

Shares: