پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشترکہ مشق کا کراچی میں کامیاب انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمت عملی کو مؤثر بنانا تھا۔مشقوں میں سمندر اور خشکی میں مشترکہ آپریشنز کے مظاہرے،شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی مشق، مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ جنگی منظرناموں پر مبنی ڈیمانسٹریشن شامل تھےآئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق پاک-ترکیہ بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔مشق کے اختتام پر آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ مشق دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔”

پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی اشتراک خطے میں سیکیورٹی تعاون اور تذویراتی ہم آہنگی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت،سابق بی جے پی ترجمان کی بطور جج تقرری پر ہنگامہ

ٹرمپ کا دوا سازی پر 250 فیصد ٹیکس کا فیصلہ
غزہ پر اسرائیلی جارحیت ،24گھنٹوں میں مزید 135 فلسطینی شہید

Shares: