افغانستان اور پاکستان کی تیسری اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم افغانستان کو 59 رنز پر ہرا کر میچ اپنے نام کر دیا پاکستان نے ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی 269 رنز کےتعاقب میں افغانستان 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 268 رنز بنائے ابتدا میں پاکستان کی کار کردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھا .کولمبو میں ہونے والی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رحوان 79 گیندوں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38، محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان نے بیٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی 15 اورز میں 5 رنز بنا کر فہیم اشرف کے بال پہ اوٹ ہو گئے، جس کے بعد ریاض حسن 34 اور ابراہیم زردان 0 پر پویلین لوٹ گئے،اسکے بعد حشمت اللہ شاہدی 13، جبکہ شاہد اللہ 37 رنز بنا کر شاداب کے بال کا نشانہ بنے،جسکے بعد گلبدین نائب کو سلمان اغا نے کیچ آوٹ کر کے 0 پر واپس لوٹا دیا،محمد نبی 3 اور راشد خان کو محمد نواز نے 16 رنز پر اوٹ کر دیا،مجیب الرحمن نے سب سے زیادہ 64 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے،اسکے بعد اخری وکٹ فہیم ملک شاہین شاہ آفریدی کے بال کا نشانہ بن کے پوری ٹیم 209 رنز پر ڈھیر ہو گئ،
شاداب خان نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ شاہین افریدی ،فہیم اشرف ،اور محمد نواز نے 2،2 وکٹ حاصل کر لئے،اسی طر ح سلمان علی آغا نے بھی ایک وکٹ حاصل کر دی

Shares: