پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ میں ریزرو ڈے کے لیے واحد معرکہ بن گیا

0
71

کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے لیے ریزرو ڈے مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا ایشیا کپ کا واحد میچ ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 کے میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے شامل کیا گیا ہے، جو 10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ پی سی بی نے کئی بار اعتراضات اٹھاتے ہوئے درخواست کی تھی کہ سری لنکا کے کولمبو میں موجودہ موسم کی روشنی میں روایتی حریفوں کے درمیان ہائی ووکٹیج میچ کے لیے ریزرو ڈے مقرر کیا جائے جہاں ایشیا کپ 2023 کے باقی میچز مقرر ہیں۔
انہوں نے بارش کی پیشن گوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا، خاص طور پر جب 2 ستمبر کو دونوں فریقوں کے درمیان پچھلا میچ ضائع ہو گیا تھا۔ اسی طرح اتوار کو ہونے والے آئندہ میچ پر بھی بارش کا خطرہ ہے، بارش کے 90 فیصد تک امکانات ہیں۔
پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم اور روہت شرما کی ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے تصادم کے لیے اگلے دن ریزرو ڈے 11 ستمبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہ ہوا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا۔ میچ وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا جہاں سے روکا گیا تھا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے: "ایسی صورت میں، ٹکٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ کے ٹکٹ برقرار رکھیں، جو درست رہیں گے اور ریزرو ڈے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ،واضح رہے کہ اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو ہندوستان کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ اس کا سری لنکا سے 12 ستمبر کو مقابلہ ہونا ہے۔

Leave a reply