ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بارش کے باعث میچ کو 40 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے 37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم کی ابتدائی تین وکٹیں 64 رنز پر گر گئیں، جہاں صائم ایوب 23، بابر اعظم صفر اور عبداللّٰہ شفیق 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان محمد رضوان نے 88 رنز پر 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو کر چوٹھا نقصان دیا۔ حسین طلعت نے 31 رنز بنائے، جبکہ سلمان علی آغا 9 اور محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ تین مرتبہ بارش کی وجہ سے روکا گیا، پہلی بار 16ویں اوور میں، پھر 34ویں اوور میں، جس کے بعد میچ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کا اعلان کیا گیا۔اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کی ہے۔پاکستانی کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار آج کے میچ میں شامل ہیں، جبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل نہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کم اسکور پر محدود کرنے کی کوشش کا عندیہ دیا ہے۔ میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر بے نقاب، دونوں کی شادیاں ختم

دہلی بنے گا خالصتان، 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، گرپتونت سنگھ پنوں

ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 11 صوبوں میں جھٹکے محسوس

سلامتی کونسل میں پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کی شدید مخالفت

Shares: