پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری

0
71

پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ تربیتی مشق سپاہ میں مختلف ڈرلز طریقہ کار کا حصہ ہیں کور سطح کی مشق کا مقصد جامع آپریشنل تیاری ہے،مشقوں کا مقصد فورسزکے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں صحرا اورمیدانی علاقے میں کی جارہی ہیں،مشقوں میں بہاولپورکورکی فارمیشنزحصہ لےرہی ہیں،

قبل ازیں ٹیم اسپرٹ مقابلے نیشنل کاوَنٹر ٹیررازم سینٹر میں جاری ہیں ،مقابلو ں میں مختلف ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں آبی رکاوٹوں و دیگر چیلنجز پرمبنی مقابلے ہوں گے ،مقابلوں میں چیلنجنگ صورتحال، جسمانی مقابلوں اور ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا،‏ٹیمیں ٹیکٹیکل بیٹل ڈرلز و دیگر حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر‏کے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاجائزہ لینا ہے،مقابلوں کا مقصد اپنی حقیقی زمینی صورتحال کے چیلنج سے نمٹنا بھی ہے،

گزشتہ برس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہتر ہو گی،ایسے مقابلوں سے شریک ملکوں کی افواج کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر سپاہی کا درپیش چیلنجز میں طرہ امتیاز ہوتا ہے، ہرایک کو فوری جواب کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پرفٹ رہنا ہے، مشکل میں ایثار اور حب الوطنی کا جذبہ طاقتور فورس بناتا ہے

Leave a reply