بلوچستان کے باکسرکے فائٹ کے دوران جاں بحق، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا موقف سامنے آ گیا

0
34

بلوچستان کے باکسرکے فائٹ کے دوران جاں بحق، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا موقف سامنے آ گیا

پاکستان کے پروفیشنل کک باکسر اور قومی چیمپئن محمد اسلم خان ایک میچ کے دوران حریف کا مکا لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک مقامی کلب میں پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ہیوی ویٹ 80 پلس کے جی درجہ کے قومی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہورہی تھی

ہیوی ویٹ(پلس80 کے جی )درجہ کے ٹائیٹل کے لیے یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے تحت ہورہی تھی۔ 34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل کے زیراہتمام فائٹ کوغیرقانونی قراردے دیا اور کہا کہ پاکستان باکسنگ کونسل کا پاکستان میں باکسنگ سےکوئی تعلق نہیں،محمد اسلم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں،ہم سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے مقابلوں کے منتظمین کے خلاف قانونی کاروائی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے، ہم کھلاڑیوں کی حفاظت چاہتے ہیں،ایسے کسی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں کھلاڑیوں کی حفاظت کو مد نظر نہ رکھا گیا ہو

Leave a reply