راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان منتقل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ امدادی سامان ایئر ایگل بی 737 طیارے کے ذریعے پشاور پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع بونیر اور شانگلہ میں خشک راشن تقسیم کیا جائے گا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قوم کے مشکل وقت میں ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس، عوامی مسائل کے حل پر زور