پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن بھی میدان میں آ گئی

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاون میں نرمی کی جا رہی ہے، پی آئی اے نے ملک میں فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے تا ہم ٹریول ایجنٹس کو تاحال کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہ ملی

ترجمان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان خواجہ ایوب نسیم کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے سوموار سے اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ۔ ملک میں آج سے ڈومیسٹک فضائی آپریشن شروع مگر حکومت ہمیں نظر انداز کررہی ہے ۔

ترجمان خواجہ ایوب نسیم کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح دس سے سہہ پہر تین بجے تک ٹریول ایجنٹس اپنے دفاتر کھولیں گے ۔ حکومت نے فضائی آپریشن بحال کردیا مگر ٹکٹیں فروخت کرنے والی دفاتر نہیں کھولے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹس دفاتر میں مکمل حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھاجائے گا ۔

ملک میں 51روز بعد ڈومیسٹک فلائٹس نے اڑان بھرلی،پی آئی اے کی پرواز84مسافروں کو لے کرکراچی سے لاہور روانہ ہو گئی ہے، اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے.

لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز شام 4بجے روانہ ہوگی،کراچی ایئرپورٹ پر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے

کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے چار پروازیں شیڈول ہیں، طیاروں کو ڈس انفیکٹ اور مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جہاز میں کھانے اور مشروبات کی اجازت نہیں ہوگی، ہر پسینجر کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی بھرنا ہوگا۔

پی آئی اے کی دوسری پرواز شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، سرین ایئر کی پرواز ساڑھے 6 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازیں 5 بڑے ایئرپورٹس سے ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی

Leave a reply