مزید دیکھیں

مقبول

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی...

امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

کُرم: اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل...

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتسا ب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت پہنچ گئے،عدالت پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب احتساب کا نہیں سیاست کا ادارہ ہے،کیا گزشتہ روزکورونا نہیں تھا جو آج ہی ہوگا،جب انصاف نہیں ملتاتو لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں،آئیسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا،وزیراعظم نے اجلاس میں مریم نوازکی نیب پیشی پر گفتگو کی،مقبوضہ کشمیر پر حکومت کا موقف کیاہے کوئی نہیں جانتا،نیب مقدمات کی اہمیت کا سب کو علم ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیاچیئرمین نیب نے آئین کا مطالعہ نہیں کیا،عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے،نیب یہ فیصلہ کر لے کہ اس نے ملک میں کرنا کیا ہے،سپریم کورٹ کہہ چکا ہےکہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کرتا ہے،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ایک ویکسین بھی نہیں خریدی، NCOC کا اعلامیہ مضحکہ خیز ہوتا یے. پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،پاکستان ہر معاملے پر آج پسپائی کا شکار ہے اور کسی کو کوئی پرواہ نہیں،دعا گو ہوں کہ عدالتوں میں کیمرے لگیں اور عوام سرکس دیکھیں،قوم کے احتساب کے ادارے کس کے حکم پر چلتے ہیں سب لوگ جانتے ہیں، نیب کی عدالتوں کے معاملات پر ہمیشہ کہا کہ کیمرے لگا کر لوگوں کو دکھائیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan