نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا-

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، تعلیمی شعبے میں آئی ایس ایس آئی اہم کردار ادا کررہا ہے بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا، پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے، مسئلہ کشمیرکا یو این قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے، پاکستان ایران پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت اور ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کا حامی ہے۔

3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

Shares: