پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ قازقستان وزیر اعظم شہباز شریف آستانہ میں سیکا اجلاس میں شریک ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے آستانہ میں سیکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکا کانفرنس کو اہمیت دیتاہے ،پاکستان کو خطے میں جاری صورتحال اورمسائل کا ادراک ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر آیا اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ،عالمی حدت کی وجہ سے دنیا موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہی ہے ،پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں ایک فیصد حصہ مگر نقصان بہت بڑا ہوا،پاکستان میں سیلاب سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگ مہاجرین کی زندگی گزار رہےہیں،عالمی برادری پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے میں مدد فراہم کرے ،سیلاب کی وجہ سے 3کروڑ لوگ بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں، سیلاب کی وجہ سے ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں ،پل اور مکانات کو نقصان پہنچا سیلا ب کی وجہ سے اب بھی پاکستان کا آدھا حصہ زیرآب ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے،افغانستان جنگ میں سب سےزیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے پاکستان 4 ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے ،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکیا،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمو لی صورتحال کا سامنا ہے پاکستان کو انصاف چاہیے اور دنیا کو ہماری مددکرنی چاہیے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کےلیے آگے بڑھے ،

ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا پاکستان سیکا تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے وزیر اعظم شہباز شریف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کی آستانہ میں سیکا اجلاس کے دوران ویتنام کے صدرسے ملاقات ہوئی ملاقات میں علاقائی ،عالمی اورخطے کو درپیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے بھی ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں پاکستان تاجکستان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ملاقات کی

Comments are closed.