ترک وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں اہم اجلاس منعقد کیے، جن میں سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق تمام فریقین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ نگرانی اور تصدیقی نظام (Monitoring & Verification Mechanism) قائم کیا جائے گا تاکہ جنگ بندی کے عمل کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جاسکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کے تسلسل اور امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ ترکیہ اور قطر نے سہولت کار کے طور پر کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی.

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے

مولانا فضل الرحمان کی دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

Shares: