پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، افغان عبوری حکومت تحقیات کر رہی ہے جبکہ افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے زور دیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے کئے وعوے پورے کرے۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر پروفیسر کلاز شواب سے ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر کلاز شواب سے مل کر خوشی ہوئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پروفیسر کلاز شواب کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments are closed.