ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 5 پوائنٹس حاصل کرنے والی قومی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکی۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔بعد ازاں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو کوارٹرز میں 3 گول کیے، جبکہ آسٹریلیا نے بھی ایک اور گول داغ دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے 3-3 گول رہے اور میچ برابری پر ختم ہوا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے 2 اور سیف اللہ نے ایک گول کیا۔ قومی ٹیم تیسری پوزیشن کے مقابلے میں کل برطانیہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔اس سے قبل، 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی 3-3 گول سے برابر رہا تھا

قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

Shares: