پاکستان اورچین کے درمیان کوئی درڑنہیں: محمد ناصراقبال خان

0
108

پاکستان اورچین کے درمیان کوئی درڑ نہیں: محمد ناصراقبال خان

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ بھارت کی مکار مودی سرکار کے بدترین منفی ہتھکنڈوں کے باوجودپاکستان اورچین کے درمیان کوئی دراڑپیدا نہیں ہوگی۔پاکستان اورچین اپنے دشمنوں کواچھی طرح شناخت اوران کیخلاف بھرپور مزاحمت کرسکتے ہیں۔ پاکستان اورچین کے درمیان بداعتمادی انتہاپسند نریندرمودی کادیرینہ مشن ہے جوہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔پاکستان اورچین کی سودوزیاں سے بے نیازقابل رشک دوستی پر بھارت اوراس کے حواریوں کااشک بہانا بلکہ ماتم کرنا فطری امر ہے۔پاکستان کے بیرونی دشمن اوران کے مقامی سہولت کار ”سی پیک "کورول بیک کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں لیکن ہماری بیداراورمستعد ا فواج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کا کچھ نہیں بگاڑسکتی ۔

اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات پاکستان اورچین تک محدود نہیں ،دنیا کے متعدد ملک اس سے مستفید ہوں گے۔سی پیک کے دشمن یادرکھیں ان کی سرمایہ کاری اور توانائیوں کا ضیاع نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوہرٹاﺅن لاہورمیں دہشت گردی کرنے ، ڈیم کی تعمیر پرمامور چینی انجینئرز کوبارود سے موت کے گھاٹ اتارنے والے اورایک افغان خاتون کے مبینہ اغواء کا ڈھونگ رچانے والے کردارآشکار ہوگئے ،ہمارے حساس اداروں اور”سی ٹی ڈی "کے فرض شناس غازی ہرمیدان میں بازی پلٹ سکتے ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ غواء کاسٹنٹ بھی بری طرح فلاپ ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عداوتوں اورحالیہ شرارتوں کے ڈانڈے شیطانی تکون سے جاملتے ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواءکی گتھیاں سلجھانے اوراس آڑ میں پاکستان کے میڈیا ٹرائل کوہمارے ارباب اقتدارواختیار نے بھرپورکامیابی کے ساتھ کاﺅنٹر کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواءکا”کارتوس” بیک فائرکرجانے کے بعد سفیر نے یقینی ہزیمت سے بچاﺅکیلئے پاکستان سے فرار ہونا مناسب سمجھا ۔بھارت،امریکا اوراسرائیل سمیت جوکوئی پاکستان کابراچاہے گا،برائی ،رسوائی اورپسپائی اس کامقدر بن جائے گی

Leave a reply