پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف ستمبر اور اکتوبر 2025 میں شیڈول ہوم سیریز مصروف شیڈول کے باعث 2027 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیریز 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل تھی، تاہم دونوں بورڈز کی جانب سے رواں کرکٹ سیزن میں سیریز کو شیڈول کرنا ممکن نہ ہونے کے باعث اسے 2 سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔یہ دورہ آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہونا تھا، جس کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز میں مصروف ہے، جبکہ رواں ماہ کے اختتام پر متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز شیڈول ہے۔

بعد ازاں قومی ٹیم 9 سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرے گی، جو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس کے فوری بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جس کے باعث آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کوئی مناسب ونڈو دستیاب نہیں رہی۔

ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی شرط عائد

سڈنی ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، شدید بارش میں ہزاروں افراد شریک

بالی ووڈ فلم ساز پاک بھارت جنگ سے منافع بخش حب الوطنی کمانے کے درپے

Shares: