پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچز ،سیکورٹی کے انتظامات کیسے؟ سی سی پی او کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں

سی سی پی او لاہور کے مطابق پانچ ہزار سے زائد اہلکار و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی سپر ویژن میں 6 ڈویژنل افسران فرائض سرانجام دیں گے

16 ایس ڈی پی اوز، 55 ایس ایچ اوز، 294 اپرسپبارڈینٹ تعینات کئے گئے ہیں،86 ڈولفن موٹرسائیکلسٹ اور 40 پیرو وییکلز بھی پٹرولنگ پر تعینات کئے گئے ہیں

سی سی پی او لاہور نے مشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے،لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا،فول پروف سیکیورٹی کےلیے روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں سیف سٹی، ڈرون کیمروں سے بھی ایریل سرویلنس جاری رہے گی،

واضح رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج قزافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ ساڑھے تین بجے شروع ہو گا

Shares: