ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

inzimamulhaq

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکوڈ کا اعلان کر دیا گیا ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اے سی سی ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی

ایشیا کپ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق ، فخرزمان اور امام الحق۔مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان ) ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، طیب طاہر ، وکٹ کیپرز محمد رضوان اور محمد حارث ،اسپنرز شاداب خان ( نائب کپتان )،محمد نواز اور اسامہ میر۔پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پیسرز میں حارث رؤف ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

افغانستان کے خلاف سیریز کا اٹھارہ رکنی اسکواڈ یہ ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق ، فخرزمان اور امام الحق۔مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان ) ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، طیب طاہر اورسعود شکیل، وکٹ کیپرز محمد رضوان اور محمد حارث ،اسپنرز شاداب خان ( نائب کپتان )،محمد نواز اور اسامہ میر۔پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پیسرز میں حارث رؤف ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

سلیکٹرز نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ سے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کے علاوہ سعود شکیل کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،فہیم اشرف دو سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ان کی موجودگی سے ٹیم میں مزید توازن ہوگا۔ وہ آخری بار جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے تھے

طیب طاہر کو دوسری مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں اس سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ طیب طاہر پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔انہوں نے حال ہی میں اے سی سی ایمرجنگ کپ میں انڈیا کے خلاف128 رنز کی جیت میں سنچری کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

 

Comments are closed.