پاکستان آرچری فیڈریشن تقسیم ہو گئی، سیکرٹری جنرل کو عہدے سے ہٹائے جانے پر الگ اجلاس،فیصلے کر لئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آرچری فیڈریشن تنازعہ ،ملک میں آرچری کی دو فیڈریشنز بن گئیں۔
گذشتہ ماہ فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے ہٹائے جانے وصال خان نے فیڈریشن کا الگ اجلاس کرلیا ۔باخبر ذرائع کے مطابق وصال خان نے اجلاس میں صدرجنرل (ر) عارف حسن کو عہدے سے ہٹا دیااجلاس میں اقبال محمد علی خان کو صدر آرچری فیڈریشن منتخب کیا گیا۔
دونوں گروپس خود کو ملک میں قانونی آرچری فیڈریشن قرار دینے لگے ،وصال خان جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری پی او اے پر سنگین الزامات عائد کرچکے ہیں
قبل ازیں پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر سیکریٹری جنرل وصال محمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور نئے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی تک جوائنٹ سیکرٹری زینب شوکت کو اضافی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
اجلاس میں برطرف کیے جانے والے سیکرٹری جنرل کی 4 فروری کو ہونے والے الیکشن میں سندھ کی جانب سے نامزدگی کی گئی تھی۔جنرل کونسل اجلاس میں سندھ نے اپنی نامزدگی واپس لے لی تھی،
جنرل کونسل اجلاس میں سابق سیکرٹری جنرل وصال خان کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے آئین میں رد و بدل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔