وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔
چین کے شہر تیانجن میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آرمینیائی ہم منصب کے درمیان مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کرنے اور عوامی خوشحالی و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں،گاڑیاں بہہ گئیں
پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی
شینگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے