پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے
پاک فوج نے افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیکیورٹی فورسز افغانی دراندازی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،ذرائع کے مطابق، پاکستانی جوابی حملے سے افغان فورسز میں بوکھلاہٹ پھیل گئی اور متعدد پوسٹیں خالی کردی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کئی افغان اہلکار اپنی پوسٹوں پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
صحافی وقار ستی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارود کی تیز بو ہر سانس میں گھل رہی ہے سرحد کا ہر کونہ گواہ ہے کہ یہاں فتح اور آزمائش کا حساب ہو رہا ہے۔ فضا میں نعرۂ تکبیر گونج رہا ہے، افواجِ وطن کا عزم فولادی ہے اور دلوں میں شجاعت کی آگ بھڑک رہی ہے۔ دوسری طرف افغانستان کی وہ چوکیاں اب ملبے میں بدل گئی ہیں زخمی اور لاشیں چھوڑ کر دشمن قطاریں منتشر، پسپائی کی راہ پکڑ چکی ہیں۔ یہ منظر صرف ایک محاذ کا عکس نہیں یہ عزتِ وطن کا امتحان ہےجہاں ہر حملہ اور ہر جواب تاریخ کے قلم میں ثبت ہو رہا ہے