اپنےعزیزہم وطنوں کوکرونا سے بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان متحرک ہوگئے
اسلام آباد : اپنےعزیزہم وطنوں کوکرونا سے بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان متحرک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاک فوج متحرک، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے اہلکاروں کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے لوگوں کو اس کرونا کی تباہ کاریوں سے زبردستی بچانے کےلیے نکل پڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ،
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے