پاک فوج کی ٹیم نے مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پٹرول 2025 مقابلہ برطانیہ ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوا، کیمبرین پیٹرول عالمی سطح کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں سے ایک ہے ، اس مشق میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، ٹیموں نے سخت اور دشوارگزارعلاقوں میں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا جب کہ مشق میں ٹیموں نے مختلف عسکری فرائض سرانجام دیے، اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے مشق میں شرکت کی، پاکستان آرمی کی ٹیم نےکیپٹن محمد سعد کی قیادت میں شاندارکارکردگی پرگولڈ میڈل جیتا ہے،یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے باعثِ فخر ہے، پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت،اعلیٰ تربیت،عزم کےساتھ وطن عزیزکاپرچم بلند رکھتی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔