اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے لیے اڑان پاکستان جیسے مواقع ضائع ہوتے رہے ہیں، لیکن اب ہم اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کا مقصد 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں ایک معیار کے طور پر متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ترقی کی شرح کو 8 سے 9 فیصد تک لے جانا ہے۔ ان کے مطابق، اس کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی انتشار اور نفرت کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے سب متحد ہو سکیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس بات کا ذکر کیا کہ 2018 سے 2022 تک پاکستان معاشی بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا تھا، جس کے باعث ملک کی اقتصادی حالت خراب ہو گئی تھی۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں ایک نیا معاشی ٹیک آف شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 2029 تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھے گی، اور 2029 تک پاکستان کی سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے، جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سالوں میں ان برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔
احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، اس جماعت نے قوم کا سیلف امیج تباہ کیا اور ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کیا۔ تاہم، وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اب ہمیں اس منفیت سے نکلنا ہوگا اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی نے حکومت کی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط اقتصادی طاقت بنانے کے لیے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور صنعتوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کے مطابق، یہ پانچ سالہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جائے گا اور پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط اقتصادی حیثیت حاصل کرے گا۔لک کے تمام شعبوں میں اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ پاکستانی معیشت دنیا کے سامنے ایک بہترین ماڈل بن سکے۔ہماری پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ایشیا کا لیڈر بنے گا ۔
نیا سال 2025، آؤ محبتیں بانٹنے کا عہد کریں
خواتین کو بیہوش کر کے جنسی زیادتی ،ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار