پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

0
63

پاکستان کسی بھی وقت بھارت پر حملہ کر سکتا ہے، حملے سے بچاو کے لئے بھارت سرکار نے لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی ائیر فورس کے بیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان کسی بھی وقت بھارت پر حملہ کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے بھارت سرکار نے لائن آف کنٹرول پر فضائی یونٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی ایئر فورس کے بیس کیمپ لائن آف کنٹرول پر بنائے جائیں گے اور اگر پاکستان نے فضائی حملہ کی کوشش کی تو اسے ناکام بنایا جائے گا.

واضح رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے بالا کوٹ پر رات کے اندھیرے میں پے رول گرانے کے بعد ہنگامہ کھڑا کیا تھا جس کے اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا، جسے وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا تھا.

Leave a reply