پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل مد مقابل ہوگی

0
28

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی میچ سے قبل افغان ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے گیم پلان بتا دیا۔
کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے اور کل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اب تک میگا ایونٹ میں چار میچ کھیل کر دو میں کامیاب اور دو میچوں میں ناکام رہا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم چار میچوں میں صرف ایک میں فتح حاصل کر پائی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ایونٹ میں امیدیں برقرار رکھنے کے لیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ اس انتہائی اہم میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے چنئی میں پریس کانفرنس کرکے پاکستان کے خلاف اپنا گیم پلان بتا دیا ہے۔ جوناتھن ٹروٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمارے اسپنرز اہم ہیں لیکن فاسٹ بولرز کو بھی اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہوگا اس اہم میچ میں صرف بابر اعظم ہی نہیں بلکہ ہر بیٹر کو ٹارگیٹ کرنا ہوگا۔ افغان کوچ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جس میں ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور میچ جیتنے کے لیے ٹاس جیتنا میچ ضمانت نہیں بلکہ اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔ چنئی میں وکٹ اچھی ہوتی ہے اور پاکستانی اسپنرز بھی اچھے ہیں۔افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ جوناتھن ٹروٹ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نیوزی کے خلاف اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی۔

Leave a reply