پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق،مرتضی سولنگی

0
140

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق کرلیاگیاہے۔مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس بارے میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔


ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی کاکہنا ہےکہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی وفد نے جی سی سی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے سرمایہ کاری سے متعلقہ حصے کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ملاقات کی، دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے باب کی بقیہ تفصیلات بشمول سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت پر وسیع بات چیت کی۔ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر آزادانہ تجارت کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a reply