پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 میچز، تیاریاں مکمل
باغی ٹی وی :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔
ہرارے میں دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور دونوں میں کل پہلے میچ کے لیے جوڑ پڑے گا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ہرارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔
ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے، اس پلان کے تحت وسیم جونئیر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔
شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔