آسٹریلیا کے ٹیم کے سامنے پاکستان ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے،شاہین آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پُرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔ ہم آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کے خلاف کھیل چکے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو جانتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ مضبوط انداز سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی کرکٹرز کی آسٹریلیا پہنچنے پر اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل تصاویر پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کیلئے خود سامان اٹھایا۔ فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔ صرف مدد کیلئے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کی سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کرانے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ جس کے بعد کچھ بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارت کی میزبانی اس سے بہتر تھی۔

Comments are closed.