وزیراعظم شہباز شریف آج "اڑان پاکستان پروگرام” کا اعلان کرینگے

وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھائے گی،پروگرام کے تحت سالانہ IT گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ ہوگا،پروگرام سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہوگا۔اڑان پاکستان کا لوگو۔ ویب سائٹ اور کتاب بھی جاری کی جائے گی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024-29ءکے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں،ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے،ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں،ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے،ہوم گرون ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا، پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی،معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے،نجی شعبہ کو اب معاملات کو چلانے ہوں گے،آج کادن ہمارے لیے پاکستان کی معاشی تاریخ کیلئے اہم ہے،اڑان پاکستان منصوبہ اگلے 3سالوں میں دنیا کے بڑےممالک کی صف میں لاکھڑاکرے گا،

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،2025میں پاکستان انشاءاللہ ٹیک آف کرجائےگا،پانچ سالہ منصوبے میں شاندار مستقبل پوشیدہ ہے،پاکستان ان خوابوں کی تعبیر ہوگاجو خواب قائداعظم ؒ نے دیکھے تھے،

سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری

جنسی ہراسانی کیس،ٹرمپ کی نظر ثانی درخواست مسترد

Shares: