وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی صدر آذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، جس کے دوران دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت کے درمیان طے پائے، جن پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں، اور یہ معاہدے دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ معاہدوں کی تفصیلات پر دستخط آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ای سی او سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شرکت کی، اور اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے اور خوشحال دور کا آغاز ہے۔
حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا
گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا
پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری
بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی
بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی