پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں امیدواران پاکستان بار کونسل کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے ایک نئی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔آفس ہائی کورٹ کا اعتراض ختم کر دیا ۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بطور چیرمین پاکستان بار کونسل تمام امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں سے 48 گھنٹوں میں ڈگریاں لیں اور پھر تصدیق کروائیں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ دیگر صوبوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔ایسے میں لاہورہائی کورٹ کو سماعت کا دائرہ اختیار نہیں ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ وفاق جعلی وکلاء کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاق نے کیا کیا ۔پہلے وکلا کی ایل ایل بی کی ڈگریوں کو چیک کروایا ۔اب میٹرک اور ایف اے کی ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال کروا رہا ہوں
شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ حکومت کو ڈگریوں کی تصدیق کروانا چاہے نہ کہ مخالف کرنا چاہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرا دائر اختیار محدود ہے ۔یونیورسٹی اف پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ان ڈگریوں کی تصدیق کرنا ہے ۔اپ پہلے سے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کی درخواست دے دیتے ۔میں الیکشن پراسس کو روکنا نہیں چاہتا
چیف جسٹس قاسم خان نے عامر شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں چیرمین پاکستان بار کونسل کے علاوہ الیکشن لڑنے والے 30 امیدواران کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن جیتنے والے 75 ممبران میں سے پندرہ ممبران کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں ہیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی ان ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی تصدیق کر رہی ہے ۔عدالت نے تمام ممبران بار کونسل کو اپنی ڈگریاں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بحثیت چیرمین بار کونسل بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔پھر یہ ڈگریاں رجسٹرار ہائی کورٹ کے ذریعے یونیورسٹی کو تصدیق کے لیے بھیجوا دیں جائیں گے یہ ممبران پنجاب بار کونسل اپنے ووٹوں کے ذریعے ممبران پاکستان بار کونسل کا چناو کریں گے ۔پاکستان بار کونسل کے الیکشن 30 دسمبر کو ہو رہے ہیں ان پاکستان بار کونسل کے الیکشن کے لیے 30امیدوار میدان میں ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان امیدواروں کی ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال کروائی جائے ۔عدالت پاکستان بار کونسل کا الیکشن کرنے والے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے