باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھارت کی فوج میں متعدد مسائل کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگی خطرات ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ بھارت کسی کارروائی کرنے اور ایسی ویڈیو حاصل کرنے کے لئے مصر ہے جس سے مودی کی کمزور ہوتی ہوئی مقبولیت کو بچایا جا سکے۔ پاکستان اس صورتحال میں جواب دینے کے لئے تیار ہے اور بھارت کو ایک اور خونریز اور الجھی ہوئی ناکامی کا سامنا کرانے کے لیے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج میں بغاوت، فوجیوں کے حوصلے پست، فوجیوں کا لڑنے سے انکار، چھٹیوںپر جانے، افسران کو ہٹائے جانے کے باوجود مودی سرکارجنونی ہو ئی پڑی ہے اور خطے میں جنگ کی صورت حال ابھی تک مکمل طور پر معمول پر نہیں آئی۔ بھارت کی حکومت اس بات کو تسلیم کرنے کی بجائے کہ اس کو اندرونی مسائل اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے، ایک جنگی منظر نامہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مودی کی مقبولیت کو بہتر بنایا جا سکے۔تاہم اگر بھارت کوئی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا، جس میں بھارت کو ایک اور خونریز اور گندا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔








