کورونا لاک ڈاؤن؛ بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع،کون آیا اورکون نہیں خبربھی آگئی

0
37

لاہور: کورونا لاک ڈاؤن؛ بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع،کون آیا اورکون نہیں خبربھی آگئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 41 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری بارڈرکے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے، 150 کے قریب مزید پاکستانی بھارت میں موجود ہیں، پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اورسکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ ترافراداپنے رشتہ داروں سے ملنےبھارت گئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے واپس آنیوالوں میں جانکی بائی، آکاش، ببلی دیوی، محمدحسین، بلقیس بائی، جاویداقبال، بابرحسین، معیزعلی، عباس، منصورعلی، خدیجہ بی بی، خمیسو،عمران بی بی ، رمیش لال، جیوان لال، اندان بائی، لاڈھون، کلیم بائی، وکرم داس، احسان احمد، امتل باسط، اماتل حکیم، رحمان ناصر، حمیدہ بانو، مائدہ رحمان، راجہ سنگھ، گجیندرکور، عائشہ وجاہت، ولائیت علی، خدیجہ ولائیت، پپیندرسنگھ، سونینا دیوی، انیل کمار، ستیش انیل، انیش انیل، جاویدسرور، لیاقت حیات خان، ستیوان،ریکھا بائی، سوامی سمرن اور رادھاپیاری شامل ہیں۔

بھارت میں پھنسے دیگرپاکستانی بھی جلد واپس لوٹ آئیں گے۔ بھارت سے واپس آنیوالے زیادہ ترشہری سندھ کے رہنے والے ہیں۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ وطن واپسی پرخوش ہیں اوراس کے لئے پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں کے شکرگزارہیں۔

واضع رہے کہ چندروزپہلے بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں سے تین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اس وقت س وقت پاکستان میں 105 کشمیری طلبا سمیت 205 بھارتی شہری مقیم ہیں اوروہ واپس اپنے ملک جانے کے لئے پریشان ہیں تاہم بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ابھی تک انہیں کوئی مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔

Leave a reply